آتا جاتا
معنی
١ - مسافر، رہرو۔ "کوئی آتا جاتا ملے گا تو خط بھیج دیں گے۔" ( نوراللغات، ١٩٢٢ء، ٦٥:١ ) ٢ - کسی فن میں دستگاہ، کسی ہنر یا کام میں واقفیت۔ "آتا جاتا کچھ نہیں دعویٰ بہت کچھ ہے۔" ( امیراللغات، ٥:١ ) ١ - آمد و رفت رکھنے والا، آنے اور لوٹ کر جانے والا۔ "کوئی حس جو محض آتی جاتی ہے معطیہ نہیں ہے۔" ( تجزیہ نفس، ١٩٦٣ء، ٣٢٤ ) ٢ - چلتا پھرتا، ناپائدار، تیزی سے گزر جانے والا۔ وقت کہتے ہیں جسے جا کے نہیں پھر آتا باد صرصر کا یہ جھونکا ہے اک آتا جاتا ( کلیات شمیم، مرثیہ، ١٩١٢ء، ٩ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم 'آتا' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم 'جاتا' ملانے سے مرکب 'آتا جاتا' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مسافر، رہرو۔ "کوئی آتا جاتا ملے گا تو خط بھیج دیں گے۔" ( نوراللغات، ١٩٢٢ء، ٦٥:١ ) ٢ - کسی فن میں دستگاہ، کسی ہنر یا کام میں واقفیت۔ "آتا جاتا کچھ نہیں دعویٰ بہت کچھ ہے۔" ( امیراللغات، ٥:١ ) ١ - آمد و رفت رکھنے والا، آنے اور لوٹ کر جانے والا۔ "کوئی حس جو محض آتی جاتی ہے معطیہ نہیں ہے۔" ( تجزیہ نفس، ١٩٦٣ء، ٣٢٤ )